علما کرام کی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت اور قوانین پر عملدرآمد کی اپیل
چناب نگر (نامہ نگار )ختم نبوت کے رہنماؤں اور علماء کرام مولانا محمد سلمان، مولانا احسن رضوان، مولانا ابوبکر، مولانا عبدالرحمان، قاری محمد یوسف، مولانا محمد قادری اور دیگر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی دینی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے 7 ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف مساجد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ عقیدہ ختم نبوت پر متحد و متفق ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اس حوالے سے آئینی و قانونی حیثیت واضح کر دی ہے ۔علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت سے متعلق نافذ قوانین پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام افراد و گروہوں کو ملکی آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے اور دوستوں، عزیزوں اور دیگر افراد کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments