غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،احتجاج

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،احتجاج

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں: ڈاکٹر سعید

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سعید احمد نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ بندش کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش سے نہ صرف گھریلو معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور کاروباری افراد کو مالی نقصان کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ شہری شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے باعث سخت اذیت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔جماعت اسلامی کے عہدیداران رانا سلطان محمود، باسم سعید، رانا عتیق الرحمن ایڈووکیٹ، رانا طاہر منج، حافظ عبدالحئی ملک، علی رضا ایڈووکیٹ اور عثمان نفیس نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے ، کاروباری طبقہ بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہو رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...