عوامی خدمت سیاست کا محور یونین کونسل نمبر 4 کو مثالی بنائیں گے : ملک فیصل شرف
سمندری (نمائندہ دنیا ) بلدیاتی امیدوار یونین کونسل نمبر 4 ملک فیصل شرف نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ۔
عوامی خدمت کو سیاست کا محور سمجھتا ہوں اور یونین کونسل کے ہر علاقے کی بلاامتیاز ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت صرف انتخابی نعرہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے ۔ گلیوں، سڑکوں، سیوریج، صفائی، پینے کے صاف پانی اور عوام کے انفرادی و دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حلقے کے عوام کے اعتماد اور تعاون کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments