ٹوبہ :میلادالنبی ؐکی تقریبات، مرکزی جلوس کے انتظامات
سکولوں، کالجوں میں سیرت النبی ؐ کے موضوع پر خصوصی سیمینارز،نعتیہ محافل
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر نگرانی ضلع بھر میں عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تقریبات عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔ سرکاری و نجی عمارتوں، اہم شاہراہوں، چوکوں اور دیگر نمایاں مقامات پر خوبصورت چراغاں کیا جا رہا ہے ، جبکہ شہری بھی اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔ضلع بھر کے سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خصوصی سیمینارز، نعتیہ محافل، تقریری مقابلوں اور دیگر پروگرامز کا انعقاد بھی جاری ہے ۔ ان تقریبات میں طلبہ و طالبات کو سیرت طیبہ، اسوہ حسنہ، اخلاق حسنہ، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت سے محبت کے عظیم پیغام سے روشناس کرایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments