بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبات کو پریکٹیکل نہ کرائے جانیکا الزام

 بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبات کو پریکٹیکل نہ کرائے جانیکا الزام

یونیورسٹی آف جھنگ میں عملی کلاسز نہ ہونے سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہا داخلوں سے متعلق صورتحال پر والدین پریشان، گورنر پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونیورسٹی آف جھنگ میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبات کو پریکٹیکل نہ کرائے جانے کے مبینہ معاملے پر طالبات اور والدین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ عملی کلاسز کا انعقاد نہ ہونے سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے جبکہ تعلیمی مستقبل کے حوالے سے بھی بے یقینی پیدا ہوگئی ہے ۔والدین کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث طالبات کو بی ایس کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل کی سہولت میسر نہیں آرہی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے رواں سال بی ایس آئی ٹی اور بی ایس کمپیوٹر سائنس کے داخلوں سے بھی انکار کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں طلبہ کا ایک سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور والدین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔والدین نے ہائر ایجوکیشن حکام اور گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طالبات کے تعلیمی مسائل حل کیے جائیں اور اگر انتظامی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔والدین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری توجہ نہ دی گئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...