ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل اسلم بلوچ تبدیل، سیف اللہ کلیار نئے ایس ایچ او تعینات
بچیانہ (نمائندہ دنیا )سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل اسلم بلوچ کا محکمانہ تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ تعینات کردیا،
جبکہ ان کی جگہ چنیوٹ سے سیف اللہ کلیار کو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔احکامات جاری ہونے کے بعد دونوں پولیس افسران نے اپنے اپنے نئے تھانوں کا چارج سنبھال کر فرائض منصبی ادا کرنا شروع کردیئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments