شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کردی

 شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کردی

سدھار کے مین بازار، ملاں پور روڈ اور 68 روڈ کی خستہ حالی، نکاسی آب کا مسئلہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )حالیہ حلقہ بندی کے بعد میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل کرنے والے چک نمبر 67 ج ب سدھار کے مین بازار کی ابتر صورتحال پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل پر مبینہ عدم توجہی سے مایوس شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا۔شہریوں کے مطابق سدھار میں گزشتہ ایک دہائی سے نکاسی آب کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے جبکہ ملاں پور روڈ اور 68 روڈ اکثر گندے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں۔ سڑکوں اور بازار کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دکانداروں کا کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو مسائل سے آگاہ کیا، تاہم کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا۔ صورتحال سے تنگ آکر دکانداروں نے فی دکان 1500 روپے جمع کرنا شروع کردیئے اور اپنی مدد آپ کے تحت نجی مل کی ویسٹ بازار میں ڈال کر گزرنے کے لیے راستہ بنانے کا کام شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...