ماموں کانجن کے ن لیگی کارکن کی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مالی امداد کی اپیل

 ماموں کانجن کے ن لیگی کارکن کی وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ سے مالی امداد کی اپیل

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور سرگرم کارکن راجہ غلام شبیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مالی امداد کی اپیل کردی۔

ماموں کانجن کے رہائشی راجہ غلام شبیر کے مطابق انہوں نے تقریباً 50 سال سے مسلم لیگ (ن) کی بے لوث خدمت کی اور پارٹی سے اپنی وابستگی کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی سے محبت کے اظہار کے طور پر انہوں نے اپنے دو بیٹوں کے نام بھی نواز شریف اور شہباز شریف رکھے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ غلام شبیر نے کہا کہ وہ اس وقت بیماری میں مبتلا ہیں اور ادویات خریدنے کے لیے بھی ان کے پاس رقم نہیں، جبکہ رہائش کے لیے اپنا گھر بھی موجود نہیں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...