عید میلاد النبی ؐپر جھنگ پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی ہدایات پر ضلع بھر میں دو ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ جات، چوکیات، ایلیٹ فورس، شاہین اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔مساجد، عیدگاہوں، چرچز، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کی سکیورٹی مزید مؤثر بنادی گئی ہے جبکہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی اہم عوامی مقامات پر تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کی جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments