فائرنگ سے 3خواتین کی ہلاکت ، متاثرہ خاندان انصاف کا منتظر
5روزکے بعد بھی پولیس مقدمے میں نامزد ملزموں کو گرفتار نہیں کرسکی
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چک نمبر 250 رب عباس پور روڈ پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین کے جاں بحق اور ایک کمسن بچی کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کو پانچ روز گزر گئے ، تاہم پولیس تاحال مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔ مسلح افراد نے رات کے وقت جھگیوں پر مبینہ طور پر دھاوا بول کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں زبیدہ بی بی، عاصمہ بی بی اور کمسن مسکان جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔تاہم پانچ روز گزرنے کے باوجود نامزد ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر مقتولین کے لواحقین میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ واقعے نے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments