ساندل ایکسپریس کی بحالی، جھنگ ریلوے سٹیشن پرجشن

ساندل ایکسپریس کی بحالی، جھنگ ریلوے سٹیشن پرجشن

شہریوں کا ڈرائیور، عملے اور مسافروں کا پرتپاک استقبال، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ساندل ایکسپریس کی بحالی اور جھنگ ریلوے اسٹیشن پر آمد کے بعد شہریوں کی خوشی تاحال دیدنی ہے ۔ ٹرین کی باقاعدہ بحالی کے تیسرے روز بھی جھنگ صدر ریلوے اسٹیشن پر جشن کا سماں رہا، جہاں شہریوں نے ساندل ایکسپریس کے ڈرائیور، عملے اور مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر اسٹیشن چوک پر واقع خان ٹی سٹال کے مالکان، دیگر دکانداروں اور شہریوں نے ٹرین کے ڈرائیور اور عملے کو پھولوں کے ہار پہنائے ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ساندل ایکسپریس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ریلوے سٹیشن پر موجود شہریوں نے ساندل ایکسپریس کی بحالی کو جھنگ کے عوام کے لیے طویل انتظار کے بعد ملنے والی اہم سفری سہولت قرار دیا۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے 21 اگست 2026ء سے ساندل ایکسپریس کو ملتان، خانیوال، شورکوٹ، جھنگ، شاہین آباد اور سرگودھا کے درمیان بحال کیا ہے ، جس سے مذکورہ علاقوں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو براہِ راست سفری سہولت میسر آگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...