سیرتِ رسول ﷺ پر عمل اور مستحق افراد کی مدد ہی حقیقی خوشی :ملک عمران علی

سیرتِ رسول ﷺ پر عمل اور مستحق  افراد کی مدد ہی حقیقی خوشی :ملک عمران علی

سمندری (نمائندہ دنیا )پاکستان آرچری فیڈریشن کے سینئر نائب صدر، پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر اور چیئرمین لیاقت علی ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک عمران علی لیاقت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

حضور نبی کریم ﷺ نے انسانیت، اخوت، بھائی چارے ، صبر، برداشت اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنانا چاہیے اور معاشرے کے مساکین، غرباء، یتیموں اور مستحق افراد کی بھرپور مدد کو اپنا شعار بنانا چاہیے ۔ حقیقی خوشی یہی ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...