جائیداد کے تنازع پر حقیقی بھائی کے قتل کا ملزم گرفتار
ایس ایچ او عاطف شہزاد نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے اصغر علی کو پکڑا
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر اپنی والدہ کے ہمراہ مبینہ طور پر حقیقی بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 229 رب مکوآنہ، محلہ چشت نگر کے رہائشی ملزم اصغر علی نے 5 مئی 2026ء کو جائیداد میں حصہ مانگنے کے تنازع پر اپنی والدہ کے ہمراہ مبینہ طور پر اپنے بھائی اکبر علی کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔واقعہ کے بعد تھانہ کھرڑیانوالہ کے ایس ایچ او عاطف شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور قتل کے نامزد ملزم اصغر علی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایچ او عاطف شہزاد نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments