بااختیار بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کی بنیاد ہے :سردار بلبن حیات ڈوگر

بااختیار بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے  حل کی بنیاد ہے :سردار بلبن حیات ڈوگر

سمندری (نمائندہ دنیا )آل پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سردار بلبن حیات ڈوگر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ،

کیونکہ اس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ انہیں دہلیز پر ہی فوری ریلیف میسر آئے گا۔ بلدیاتی نمائندے عوام کے درمیان رہ کر صفائی، سیوریج، سڑکوں، گلیوں اور دیگر بنیادی شہری سہولیات سے متعلق مسائل بہتر انداز میں حل کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...