حبیب اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ کی حمایت میں وکلا کا شو آف پاور

حبیب اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ کی  حمایت میں وکلا کا شو آف پاور

بھوانہ (نمائندہ دنیا )تحصیل بار ایسوسی ایشن بھوآنہ کے صدارتی امیدوار اور معروف قانون دان حبیب اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ کی حمایت میں وکلاء کا بڑا اجتماع ہوا،

جہاں وکلاء کی کثیر تعداد نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔حبیب اللہ چدھڑ ایڈووکیٹ نے اپنی رہائشگاہ پر وکلاء برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے قانون دانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ثاقب چدھڑ اور پنجاب بار کونسل کے رکن ملک غلام عباس نسوآنہ نے خصوصی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...