اٹھارہ ہزاری :صفائی آپریشن، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب کا دورہ

 اٹھارہ ہزاری :صفائی آپریشن، ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب کا دورہ

صفائی عملے کی حاضری، گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )تحصیل اٹھارہ ہزاری میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر ستھرا پنجاب اتھارٹی جھنگ میاں عامر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری فائزہ انور نے تحصیل کا اچانک دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران میاں عامر محمود نے ستھرا پنجاب کی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، صفائی عملے کی حاضری، گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور مختلف علاقوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے سے ملاقات کرتے ہوئے صفائی کے مقررہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ منیجر نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ فیلڈ میں عملی کارکردگی اور عوامی اطمینان کو ترجیح دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...