جھنگ:جوئے کے اڈوں کی بھرمار، نوجوان نسل متاثر ہونے لگی
سنوکر کلب، کیرم بورڈ، آن لائن گیمز اور مختلف کھیلوں پر سٹے کے الزامات
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ شہر میں مبینہ طور پر سنوکر کلب، کیرم بورڈ اور آن لائن گیمز کی آڑ میں جوئے اور سٹے کے اڈے قائم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جبکہ کرکٹ، سونا، چاندی، ڈالر اور دیگر آن لائن ذرائع پر مبینہ سٹے بازی کے باعث نوجوان نسل کے متاثر ہونے پر شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر جوئے اور سٹے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے ایسی سرگرمیوں کے باعث متعدد خاندان مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ بعض افراد بھاری رقوم بھی گنوا چکے ہیں۔مقامی حلقوں کے مطابق صرافہ بازار میں مبینہ طور پر سونے اور چاندی جبکہ مختلف علاقوں میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں پر سٹے بازی کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ ریل بازار، عالم مارکیٹ، انارکلی بازار چوک اور دیگر علاقوں میں بھی جوئے کے مبینہ مراکز کی موجودگی کی شکایات کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض مقامات پر مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments