ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ٹریفک حادثے میں  موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 43 سالہ راشد ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او گلشن اقبال سعود احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی ڈھاکا سوئٹس کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق فوری طورپرمتوفی کی رہائش معلوم نہیں ہوسکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...