تھانہ بھاگٹانوالہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح

 تھانہ بھاگٹانوالہ میں کھلی  کچہری، شہریوں کے جان و مال  کا تحفظ اولین ترجیح

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا توقیر محمد نعیم نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،

 جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگا اور پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری سے پیش آئیں۔ڈی پی او نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لیے ایک ناسور بن چکی ہیں، جس کے خاتمے کے لیے صرف پولیس نہیں بلکہ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کا سوشل بائیکاٹ کریں اور پولیس کے ساتھ مل کر اس لعنت کے خاتمے میں تعاون کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...