ڈی سی مری کا شہرکا دورہ ،ترقیاتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، بینک روڈ اور نگت زار پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے سیاحوں کی سہولیات، صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے کشمیر پوائنٹ کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کو برقرار رکھنے کے لیے جاری بیوٹیفکیشن سکیم کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments