میپکو ، سیفٹی ایس او پیز پر زیروٹالرنس نافذ

 میپکو ، سیفٹی ایس او پیز  پر زیروٹالرنس نافذ

ربڑ گلوز، بیپر،پی ٹی جی،سیفٹی بیلٹ ،لائف سیونگ چین، یونیفارم استعمال نہ کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ، مکمل آئسولیشن ،ٹیسٹنگ، ارتھنگ کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایتغفلت ،لاپرواہی ،حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن ساجد حسین گل، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 2اہلکار معطل

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 2اہلکاروں کو معطل کردیاگیااور فرائض میں غفلت برتنے پر 2ملازمین سے جواب طلب کیاگیاہے ۔ میپکو حسن آباد سب ڈویژن ملتان کے لائن مین محمد عبداللہ کو سیفٹی ایس او پیزکی خلاف ورزی جبکہ ڈیوٹی کے دوران ربڑ گلوز، بیپر/پی ٹی جی، سیفٹی بیلٹ، لائف سیونگ چین اور یونیفارم کا استعمال نہ کرنے پر ولایت آبادسب ڈویژن کے لائن مین اللہ دتہ کوفوری طور پر معطل کردیا گیا۔ولایت آبادسب ڈویژن کے ٹی اینڈ پی/پی پی ای کے انچارج ایل ایس-سیکنڈ طیب جہانگیر سے وضاحت طلب کی گئی جبکہ اسسٹنٹ لائن مین محمود احمد کو سیفٹی انسپکشن میں غیر حاضر رہنے پر سات روز کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ اہلکاروں کو متنبہ کیا گیا کہ غفلت، لاپرواہی اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ولایت آباد سب ڈویژن میں ایس ڈی او سیفٹی میپکو ملتان سرکل خاور سجاد اور سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس ای حیدر زمان نے ٹی اینڈ پی پریڈ اور سیفٹی انسپکشن کا انعقاد کیا۔ دورانِ معائنہ لائن سٹاف کے حفاظتی سامان، پی پی ای اور ٹی اینڈ پی کی دستیابی و حالت کا جائزہ لیا گیا۔ لائن سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ ہر فیلڈ سرگرمی کے دوران مقررہ آلات، بیپر، مکمل آئسولیشن، ٹیسٹنگ اور ارتھنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ فیلڈ سٹاف کی جانوں کے تحفظ کے لئے حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...