جامعہ محمدی شریف میں لائبریری کا قیام علمی روایت:مولانا زاہد

جامعہ محمدی شریف میں لائبریری کا قیام علمی روایت:مولانا زاہد

شریعت کونسل کے زیر اہتمام تقریب، نئی نسل کا کتاب سے رشتہ مضبوط بنانے پر زور

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے نئے لائبریری ہال میں پاکستان شریعت کونسل کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ محمد قمرالحق سیالوی نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد الراشدی نے جامعہ محمدی شریف کے بانی حضرت مولانا محمد ذاکرؒ اور حضرت مولانا محمد نافعؒ کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد ذاکرؒ نے 1973ء کے آئین کی اسلامی تدوین میں تاریخی کردار ادا کیا، جبکہ آج صاحبزادہ محمد قمرالحق سیالوی اپنے اکابر کی علمی و سماجی روایات کو احسن انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔مولانا زاہد الراشدی نے جامعہ محمدی شریف میں پبلک لائبریری کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ موبائل اور ڈیجیٹل دور میں نئی نسل کا کتاب اور اصل مآخذ سے رشتہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔

 ، اس لیے کتب اور علمی ذخیرے تک عوام کی رسائی انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے عہدِ صدیقی کے حوالے سے مسجد نبوی ﷺ کے ستون ‘‘اسطوانۃ المصحف’’ پر عوام کے مطالعے کے لیے قرآن مجید رکھے جانے کی روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پبلک لائبریری کے ذریعے عوام کو کتب تک رسائی فراہم کرنا ہمارے اسلاف کی علمی روایات کا تسلسل ہے اور موجودہ دور کی اہم فکری ضرورت بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے اور انہیں مستند علمی مآخذ سے جوڑنے کے لیے لائبریریاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...