گیپکو کے 15ستمبر تک بجلی بندش کے پرمٹ منسوخ

 گیپکو کے 15ستمبر تک بجلی بندش کے پرمٹ منسوخ

شام 7 سے صبح 7 بجے تک ایک گھنٹہ کی 2 مرتبہ لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب کی ہدایت پر ریجن بھر میں پنجاب گورنمنٹ کے جاری ترقیاتی کاموں کے علاوہ گیپکونے تمام پرمٹ 15 ستمبر 2026 تک منسوخ کر د ئیے ۔اس اقدام کا مقصد شدید حبس و گرمی کی لہر کے دوران صارفین کو حتی الامکان ریلیف فراہم کرنا ہے ۔چیف ایگزیکٹو نے ہدایت کی کہ گیپکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ صرف رات کے اوقات میں (شام 7بجے سے صبح7بجے تک)ایک ایک گھنٹہ کے دورانیہ کی 2 مرتبہ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی تاہم دونوں بندشوں کے درمیان مناسب وقفہ رکھا جائے گا تاکہ صارفین کو مسلسل طویل دورانیے کی بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انجینئر محمد ایوب نے گیپکو افسر وں و عملہ کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے موجودہ حالات میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ، بجلی کی فراہمی کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گیپکو انتظامیہ صارفین کو بہتر اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...