زکریا یونیورسٹی ،مقدمات میں مطلوب شخص کے بی ایس پروگرام میں داخلے پر سوالات
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں مبینہ طور پر مختلف مقدمات میں مطلوب ایک شخص کو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے بی ایس پروگرام میں داخلہ دیئے جانے پر طلبہ اور مختلف حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
معاملے نے یونیورسٹی کے سکیورٹی اور انتظامی نظام پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وقاص حیدر ہراج کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، ناجائز اسلحہ، فائرنگ، تشدد اور رہزنی سمیت 26 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض مقدمات میں کیمپس میں طلبہ سے مبینہ بدسلوکی، تشدد، اسلحہ لہرانے اور ہوائی فائرنگ کے الزامات بھی شامل ہیں۔ تاہم ان الزامات اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا تعین متعلقہ عدالتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق سابقہ سکیورٹی خدشات کے باعث مذکورہ شخص کے یونیورسٹی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور سکیورٹی حکام کو بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments