تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں، ڈاکٹروں سمیت بیشتر عملہ غائب، وزیر صحت ایم ایس پر برہم

تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں، ڈاکٹروں سمیت بیشتر عملہ غائب، وزیر صحت ایم ایس پر برہم

آپ سے ہم نے نمازیں نہیں پڑھوانی، ایم ایس صاحب عہدہ چھوڑ دیں یا شرافت، ایسے کام نہیں چلے گا:عمران نذیر ،طبی سہولیات کے فقدان پر اظہار ناراضگی ،شہریوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا ، وزیر کی آمد کے وقت ہسپتال میں ڈاکٹر وں سمیت بیشتر عملہ غائب تھا ،طبی سہولیات کے فقدان پر صوبائی وزیر ایم ایس پر برس پڑے ۔ وہاں موجود شہریوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایم ایس شریف آدمی ہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ سے ہم نے نمازیں نہیں پڑھوانی، ایم ایس صاحب عہدہ چھوڑ دیں یا شرافت، ایسے کام نہیں چلے گا ۔اس موقع پر صحافیوں نے عرصہ دراز سے کروڑوں روپے سے تعمیر ہونیوالی ٹراما سنٹر کی عمارت جس کی مشینری بھی آچکی کو فعال کرنے کی طرف توجہ دلائی تو وزیر نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر آتے نہیں آپ اس سے آگے کی سہولتیں مانگ رہے ہیں،ٹراما سنٹر کو نئی ایمرجنسی بنا دیتے ہیں ۔ مریضوں کے لواحقین نے صوبائی وزیر کو ایمرجنسی کے متعلق بھی بتایا کہ جو بھی مریض آتا ہے ،ڈاکٹرز علاج کے بجائے دوسرے ہسپتالوں کو ریفر کردیتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے وہاں موجود شہریوں کو طبی سہولیات کے حوالے سے درپیش مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...