آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سیف سٹی، سکیورٹی، ویلفیئر کا جائزہ

 آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سیف سٹی، سکیورٹی، ویلفیئر کا جائزہ

ادارہ جاتی معاملات کے بہتر انتظام ، موثر رابطہ کاری پر زور ، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کے اجلاس کی آن لائن صدارت کی ۔ اجلاس میں سیف سٹی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور پولیس ویلفیئر سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے نفاذ اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ کی ہدایت کی۔ آئی جی نے افسران کو اپنی ذمہ داریوں کو موثر طریقے سے ادا کرنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی اور جاری اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ادارہ جاتی معاملات کے بہتر انتظام اور موثر رابطہ کاری پر بھی زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پولیس کے مختلف اقدامات کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے پیشہ ورانہ کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...