بغیر نقشہ منظوری تعمیر پر پابندی، مشترکہ پالیسی بنانے کی ہدایت

 بغیر نقشہ منظوری تعمیر پر پابندی، مشترکہ پالیسی بنانے کی ہدایت

کمشنر کا بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد، آمدن بڑھانے ،اخراجات میں 30 فیصد کمی کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میونسپل کارپوریشن کے امور، نقشہ جات کی منظوری، تجاوزات کے خاتمے ، آمدن میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے میونسپل کارپوریشن اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو نقشہ جات کی منظوری کے حوالے سے مشترکہ پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلڈنگ بائی لاز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی عمارت نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیر نہ ہونے دی جائے۔

انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی آمدن میں اضافے اور اخراجات میں 30 فیصد کمی لانے کی بھی تاکید کی۔ کمشنر نے کہا کہ مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کے ساتھ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے ۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام کسی بھی ایونٹ کے آغاز سے قبل باقاعدہ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ انتظامی امور کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے میونسپل آفیسر ریگولیشن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پیرا فورس کو مشترکہ آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...