نرسز کے تمام مسائل کوحل کیا جائیگا :پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل
لاہور(سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ مریضوں کی بہتر نگہداشت اور معیاری علاج کیلئے نرسز کو جدید تقاضوں اور طبی مہارتوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے مزید محنت سے آگے بڑھنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم ایس نرسنگ ڈاکٹر سندس طاہر اور قائم مقام ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح (ڈی سی این ایس)جنرل ہسپتال سے دفتر میں ملاقات پرکیا۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا نرسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں مزید بڑھانے کیلئے مسلسل تربیتی ورکشاپس کرائی جائیں۔ پرنسپل نے یقین دہانی کرائی کہ نرسز کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا تاکہ وہ بغیر کسی ذہنی دباؤ کے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments