پاکستان کے پہلے بیلٹ اینڈ روڈ انیشوایٹو سنٹر کا افتتاح
پاکستان اور چین کے درمیان دوستی سفارتی تعلقات تک محدود نہیں:قونصل جنرل
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تعلیمی، تکنیکی اور صنعتی تعاون کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے بیلٹ اینڈ روڈ انیشوایٹو ایکسی لینس سنٹر کا جی بی اے ٹاور میں افتتاح کر دیا گیا ،افتتاح چین کے قونصل جنرل سن یان نے کیا، جی بی اے ٹاور میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین گوجرانوالہ بزنس الائنس احمد اکرام لون، چیئرمین گفٹ یونیورسٹی محمد انور ڈار، وائس قونصل وانگ یاقیانگ ، قونصلر اتاشی محترمہ لی یِنِنگ ، سینئر وائس چیئرمین GBA عمر محمود، وائس چیئرمین GBA خواجہ شارق کلیم، صدر گوجرانولہ ویمن چیمبر یاسمین داد و دیگربھی اس موقع پر موجودتھے ۔ بی آر آئی ایکسی لینس سنٹر کے ذریعے گوجرانوالہ کے صنعتی، کاروباری اور تعلیمی اداروں کے روابط چین کی بڑی سرکاری و نجی کمپنیوں، حکومتی اداروں، تجارتی تنظیموں، جامعات، ٹیکنالوجی کمپنیوں، ترقیاتی اداروں اور بین الاقوامی بی آر آئی تنظیموں کے ساتھ قائم کئے جائیں گے ۔ چین کے قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی صرف سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام ، کاروباری اداروں ، تعلیمی مراکز اور صنعتی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط پر قائم ہے چیئرمین گوجرانوالہ بزنس الائنس احمد اکرام لون نے کہا کہ پاکستان کا پہلا بی آر آئی ایکسی لینس سنٹر چین اور 150 سے زائد بی آر آئی شراکت دار ممالک سے جوڑنے کیلئے اہم گیٹ وے ثابت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments