کسانوں کی فلاح کیلئے جدید تحقیق ضروری، ڈاکٹر آصف علی
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا دورہ ریسرچ فارم لودھراں ، بریفنگ میں شرکت
ملتان (خصوصی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے چیف سائنٹسٹ تارا گروپ ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ تارا ریسرچ فارم لودھراں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے وائس چانسلر کو فارم پر جاری کپاس کی تحقیق، نئی اقسام کی تیاری، جدید بریڈنگ پروگرامز اور اعلیٰ معیار کے بیج کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی۔وائس چانسلر نے مختلف تحقیقی پلاٹس کا معائنہ کیا، جہاں نئی اقسام کی تیاری، اسکریننگ و ایویلیوایشن اور معیاری بیج کی پیداوار کے مراحل کا جائزہ لیا۔ انہیں گرمی برداشت کرنے والی، وائرس کے خلاف مزاحمت رکھنے والی، زیادہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد کے لئے موزوں اور مکینیکل چنائی کے قابل اقسام بھی دکھائی گئیں۔
CEMBلاہور کے اشتراک سے رس چوسنے والے کیڑوں کے خلاف برداشت رکھنے والی کپاس کی نئی لائنز کی تیاری پر جاری تحقیق سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر آصف علی نے تارا گروپ کی جدید زرعی تحقیق، معیاری بیج کی تیاری اور کپاس کی پیداوار میں بہتری کے لئے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے فارم پر اختیار کی گئی جدید زرعی تکنیک اور مربوط پیسٹ مینجمنٹ نظام کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین تارا گروپ ڈاکٹر خالد حمید نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بہتری، جدید تحقیق کے فروغ اور فیلڈ کی صورتحال سے آگاہی کے لئے ان کے دورے قابلِ تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments