سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوسکے، ٹماٹر، پیاز مزید مہنگے

سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوسکے، ٹماٹر، پیاز مزید مہنگے

ٹماٹر،پیاز250،شملہ مرچ،لہسن350،بھنڈی،ٹینڈے220کے کلوفروخت

لاہور (کامرس رپورٹر سے )سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوسکے ۔ٹماٹر ایک ہی روز21 فیصد مہنگا، پیاز کی قیمت بھی بڑھ گئی۔اکثر سبزیوں کے نرخ دو سو روپے کلو کے قریب ،ملکی ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 30 روپے کلو اضافہ،175 کا کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 ،درجہ دوم 200کا کلو فروخت ہورہا ۔ایرانی ٹماٹر منڈی میں نہ آنے پر مقامی ٹماٹر کا نرخ بڑھ گیا۔پیاز کا مقررہ نرخ 5روپے اضافے سے 195 کا کلو ،درجہ اول پیاز 250 ،مکس درجہ دوم پیاز 200 سے 220 ،آلو کا مقررہ نرخ 35 ،مکس آلو 50 ،درجہ اول 60 ،سبز مرچ کا نرخ 110 ،مارکیٹ میں 120 ،شملہ مرچ کا نرخ 270 اور 350 روپے کلو بیچی جا رہی۔ٹینڈے کا نرخ 190 جبکہ 220 روپے ،لہسن ہرنائی کا نرخ 10 روپے اضافے سے 290 روپے کلو مقرر ،مارکیٹ میں 350،ادرک کا نرخ 330 ، مارکیٹ میں 400،پھول گوبھی کا نرخ140 ،مارکیٹ میں 180،بھنڈی کا نرخ 10 روپے کمی سے 160 مقرر ہوا مارکیٹ میں 200 سے 220 ،گھیا کدو کا نرخ 10 روپے کمی سے 150 ، مارکیٹ میں 180 جبکہ کریلا 120 اور پالک 80 روپے کلو فروخت ہو تی رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...