مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا:جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے کہا کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے مسلسل بوجھ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
عوام پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اپنے مطالبات کے حصول تک پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ عوام اس روز اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صوبائی اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کے دوران کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments