اسلام آباد کے گرجا گھروں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

 اسلام آباد کے گرجا گھروں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

ایس ایس آپریشنز کا دورہ ،انتظامیہ سے ملاقات ،شہریوں سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا،اس موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں، انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اردگرد کے علاقوں میں تعینات نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا، گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...