داتا دربار، بی بی پاکدامن کے ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جائینگے:احسان بھٹہ
لاہور(این این آئی)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ اور بی بی پاکدامن کے مزارات پر جاری تعمیر، بحالی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور انہیں مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
زائرین کو بہتر، محفوظ، باوقار اور جدید سہولیات فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار داتا دربار اور بی بی پاکدامن کے دورے پر مختلف ترقیاتی سائٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مزاراتِ مقدسہ کو جدید، خوبصورت اور زائرین دوست سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments