ٹوبہ:چائلڈ لیبر کیخلاف کارروائی، رواں سال 24 مقدمات

ٹوبہ:چائلڈ لیبر کیخلاف کارروائی، رواں سال 24 مقدمات

ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس، 13 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن، کمیٹی ممبر میاں عاطف سعید، مزدور تنظیموں کے نمائندگان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قمر وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں بانڈڈ لیبر کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، جبکہ گزشتہ ماہ چائلڈ لیبر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 مقدمات درج کروائے گئے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ رواں سال اب تک چائلڈ لیبر کے حوالے سے 24 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

، جن میں سے 13 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں جبکہ دیگر مقدمات پر قانونی کارروائی جاری ہے ۔اجلاس میں ورکرز کے سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجرا کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس نے ہدایت کی کہ بھٹہ مزدوروں سمیت تمام اہل ورکرز کے سوشل سکیورٹی کارڈز ترجیحی بنیادوں پر بنائے جائیں تاکہ وہ حکومتی گرانٹس اور مختلف ویلفیئر سکیموں سے استفادہ کر سکیں۔اس موقع پر بھٹہ مزدوروں کے شناختی کارڈز کے اجرا کے لیے نادرا موبائل وین بھجوانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے چائلڈ لیبر اور خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زیرِ تعمیر ورکرز ویلفیئر سکول، کمالیہ لیبر کالونی اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...