زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے متعدد بھٹے سیل

 زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے متعدد بھٹے سیل

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے متعدد بھٹے سیلماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پربلاامتیاز کارروائی کی جائے ،اسسٹنٹ کمشنر

شاہ پور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف بھٹوں کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر بھٹوں کو سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے دوران بھٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کی موجودگی، ماحولیاتی ضوابط پر عملدرآمد اور دھوئیں کے اخراج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔یسرا سہیل بٹ نے کہا کہ فضائی آلودگی کا خاتمہ اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے ماحول میں آلودگی اور دھوئیں کے اضافے کا باعث بنتے ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے بھٹہ مالکان جو مقررہ قوانین اور ضوابط کی پابندی نہیں کریں گے ، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...