اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عملدرآمد نہ ہونے پرانسپکشن کا فیصلہ

 اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عملدرآمد نہ ہونے پرانسپکشن کا فیصلہ

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عملدرآمد نہ ہونے پرانسپکشن کا فیصلہ دفتری امور میں تاخیر اور مقررہ طریقہ کار سے انحراف کی شکایات سامنے آرہی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی اطلاعات کے بعد سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں جامع انسپکشن کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے حوالے سے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز پر بعض مراکز میں سو فیصد عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث سائلین کو درپیش مشکلات، دفتری امور میں تاخیر اور مقررہ طریقہ کار سے انحراف کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حالیہ سہ ماہی کے دوران مختلف امور کا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق جائزہ لیا گیا، جس کے بعد اراضی ریکارڈ سنٹرز کی باقاعدہ انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی انسپکشن ٹیمیں آئندہ ماہ سے شیڈول کے مطابق مختلف اضلاع کا دورہ شروع کریں گی اور اراضی ریکارڈ سنٹرز میں نہ صرف جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیں گی بلکہ ریکارڈ کی درستگی، دفتری نظام، سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درخواستوں پر کارروائی کے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور بھی چیک کیے جائیں گے ۔

انسپکشن کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ آئندہ کے لیے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،انسپکشن کا مقصد صرف خامیوں کی نشاندہی کرنا نہیں بلکہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے نظام میں شفافیت، میرٹ اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنانا بھی ہے ، تاکہ شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق معاملات میں غیر ضروری تاخیر، پیچیدگی اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انسپکشن ٹیمیں اپنے دوروں کے دوران انتظامی امور کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بھی مدنظر رکھیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...