سب رجسٹرار رانا قمر عباس اور ریونیو آفیسر فرخ حیات کے اعزاز میں الوداعی تقریب
بھیرہ(نامہ نگار) ریونیو فیلڈ سٹاف کی جانب سے گزشتہ روز سب رجسٹرار رانا قمر عباس اور ریونیو آفیسر فرخ حیات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے دونوں افسران کی انتظامی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور دفتری امور کی انجام دہی میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے رانا قمر اور فرخ حیات کے لیے آئندہ پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کا اظہار کیا۔تقریب میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے چوہدری عابد علی، میاں محمد ریاض، محمد ساجد اور تحصیل آفس کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔شرکاء نے دونوں افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہیں یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments