قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کا سکون چھین لیا ، شہری
بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کا سکون چھین لیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سبزی اور پھل جیسی روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جبکہ من مانی قیمتوں کی وصولی پر احتجاج کرنے والے گاہکوں سے بعض دکاندار تلخ کلامی پر اتر آتے ہیں شہریوں کے مطابق پھلروان روڈ پر قائم ریڑھی بانوں نے تجاوزات کے ساتھ ساتھ گراں فروشی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور مسافروں و خریداروں سے من مانے نرخ وصول کر کے دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔ شکایت کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث گراں فروشوں کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments