پنجاب کالج بھیرہ میں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفلِ میلادِ کا انعقاد

پنجاب کالج بھیرہ میں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفلِ میلادِ کا انعقاد

پنجاب کالج بھیرہ میں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفلِ میلادِ کا انعقاد محفل کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب کالج بھیرہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پُروقار محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ طلبہ نے نعت خوانی کے ذریعے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور اخلاقِ حسنہ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر اشعر رشید نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونئہ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرتِ نبوی ﷺ اور تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ ان کا حقیقی کردار صرف تعلیمی کامیابی تک محدود نہیں بلکہ اچھے اخلاق، نظم و ضبط، دیانت داری، احترامِ انسانیت اور خدمتِ خلق بھی ایک کامیاب اور باکردار انسان کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اگر سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنی زندگی کا عملی نمونہ بنا لے تو ایک بہترین اور مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔محفل کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے علاوہ پنجاب کالج بھیرہ کی مزید کامیابی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...