النور سوسائٹی میں ملزم نے فلیٹ کا تالا کاٹ کر 3لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ لیے

النور سوسائٹی میں ملزم نے فلیٹ کا تالا کاٹ کر 3لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ لیے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بی ایریا النور سوسائٹی بلاک 18 میں نامعلوم ملزم فلیٹ کا تالا کاٹ کر اندر داخل ہوا اور الماری میں رکھی 3 لاکھ روپے نقدی، سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرکے فرار ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ سمن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر عمران نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم۔ہوا ہے کہ ملزم نے فلیٹ میں داخل ہونے کے بعد کمرے کی الماری سے نقدی اور طلائی زیورات نکالے اور تقریباً 10 منٹ تک واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔نجی ٹی وی کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی ہیں جس میں ملزم کو اکیلے عمارت میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد فلیٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔انکے مطابق فوٹیج میں ملزم کا چہرہ اور حلیہ محفوظ ہوگیا ہے جس کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کیے گئے ۔پولیس نے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اطراف میں نصب دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...