حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی :سید کلیم علی

حکومت مسائل حل کرنے  میں ناکام ہو چکی :سید کلیم علی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سید کلیم علی امیر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران اور بدترین حکومتی نااہلی سے دوچار ہے۔۔۔

 جبکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ بڑھتی مہنگائی، بے تحاشا ٹیکسوں اور ناقص معاشی پالیسیوں نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور غریب و متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے ۔اپنے بیان میں سید کلیم علی امیر نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں، گیس کے بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ معاشی مشکلات کے باعث چنیوٹ کی مشہور فرنیچر صنعت، زراعت اور مقامی چھوٹے کاروبار بھی شدید متاثر ہوکر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...