یونیسیف پنجاب وفد کی زرعی یونیورسٹی کے وی سی سے ملاقات
غذائی قلت کے خاتمے ، بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) یونیسیف پنجاب کے وفد نے چیف آف نیوٹریشن سیکشن نجمہ ایوب کی قیادت میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ملاقات کی، جس میں صحت عامہ، ماں اور بچے کی صحت، بچیوں کی تعلیم، غذائیت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیسیف کے درمیان شراکت داری پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں بالخصوص خواتین اور بچوں کو متوازن غذا کی فراہمی، غذائی قلت کے خاتمے اور بہتر نتائج کے حصول پر زور دیا گیا۔
نجمہ ایوب نے کہا کہ بچوں کو مناسب غذائیت فراہم کرنا ان کی بقا، صحت اور نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے ۔ پاکستان میں صورتحال تشویشناک ہے ، جہاں بچوں میں قد کی کم نشوونما اور جسمانی کمزوری جیسے مسائل پائے جاتے ہیں۔ دورے کا بنیادی مقصد ایک منظم مشترکہ تعاون کا فریم ورک تشکیل دینا ہے۔ ، جس کے تحت دونوں ادارے بچوں کی اضافی غذا، صحت عامہ، سماجی ترقی، ماں اور بچے کی صحت، بچیوں کی تعلیم، گرل گائیڈ پروگرامز اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments