نوسر بازوں نے پولیس ملازم ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں بشارت نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments