طالبہ کو تنگ کرنے سے روکنے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملز موں کی جانب سے ولایت کی بیٹی کو سکول آتے جاتے تنگ کرنا معمول تھا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکول جاتی ہوئی طالبہ کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر ملز موں نے اس کے والد کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ولایت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اس کی بیٹی کو سکول آتے اور جاتے ہوئے تنگ کرنا معمول بنا لیا گیا تھا۔ جنہیں منع کیا گیا تم ملزمان نے طیش میں آکر اسے قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران اس کے ناک کی ہڈی بھی توڑ دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments