سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر شہری کو فون کالز پر قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر شہری کو فون کالز پر قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں وقار نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ سابقہ مقدمے کی سماعت کے سلسلہ میں احاطہ سیشن کورٹ پہنچا تو اس دوران ملزمان کی جانب سے اسے قابو کر لیا گیا اور سابقہ مقدمے کی پیروی کرنے سے باز نہ آنے پر اسے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments