طالبہ شانزے ندیم کی فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن

 طالبہ شانزے ندیم کی فیصل آباد  بورڈ میں دوسری پوزیشن

پینسرہ (نمائندہ دنیا) ایمان پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ کالج فار گرلز، چک نمبر 75 ج ب، جھنگ روڈ فیصل آباد کی ہونہار طالبہ شانزے ندیم نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026ء میں کامرس گروپ (گرلز) میں 1117 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 اس شاندار کامیابی پر طالبہ شانزے ندیم نے ڈائریکٹر ایمان کالج میاں ندیم شہزاد، وائس پرنسپل سر یاسر خلیل گھمن اور میڈم نسیم کے ہمراہ چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد رانا بنیامین، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات رانا عتیق الرحمن سے اعزازی شیلڈ وصول کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...