اسسٹنٹ کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک احمد نگر کا اچانک معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ  کلینک احمد نگر کا اچانک معائنہ

چناب نگر (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے مریم نواز ہیلتھ کلینک احمد نگر کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے کلینک میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کلینک میں آنے والے مریضوں سے ملاقات کرکے ادویات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ مریضوں نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...