کمالیہ میں تجاوزات کے باعث ٹریفک مسائل میں اضافہ
کمالیہ(نمائندہ دنیا) کمالیہ ماموں کانجن روڈ اور کچہری روڈ پر تجاوزات کی بڑھتی ہوئی صورتحال نے شہریوں اور ٹریفک کے مسائل میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
سڑکوں کے اطراف ریڑھیوں کے باعث کئی مقامات پر سڑک کا بڑا حصہ سکڑ گیا ، جس سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمدورفت متاثر ہونے لگی ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے ٹریفک کی روانی بحال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments