ماموں کانجن:یتیم بچی سے سو تیلے چچا کی مبینہ زیادتی ،ملزم گرفتار

ماموں کانجن:یتیم بچی سے سو تیلے  چچا کی مبینہ زیادتی ،ملزم گرفتار

ماموں کانجن نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں 9 سالہ یتیم بچی (ث،ف)سے سو تیلے چچا کی مبینہ زیادتی، ملزم پکڑ ا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچی کی والدہ نے دوسری شادی غوثیہ کا لونی میں کی ہوئی تھی۔ (ث،ف)بھی والدہ کے ساتھ ہی رہ رہی تھی جوکچھ روز قبل انتقال کرگئی تھی اوراسکا والد روزگار کے سلسلہ میں آزاد کشمیر گیا ہوا تھا۔ گھر میں اسکی دادی اور سو تیلا چچا مقیم تھا ۔اسی دوران سو تیلے چچا عامر نے اسے زیادتی کانشانہ بنانا شروع کردیا۔ بچی نے پڑوسی خاتون کو بتا دیاجس نے ملزم کو 15 پر کال کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔تھانہ ماموں کانجن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...